سعودی عرب کی جانب سے عمرہ پر پابندی کااعلان، پی آئی اے کا موقف بھی آگیا، اہم ہدایات جاری

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین پر پابندی کے اعلان کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا موقف بھی سامنے آگیا ہے، قومی ایئر لائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے تمام افراد جو عمرہ کی ادائیگی یا سیاحت کی غرض سے سعودی عرب جانے کاارادہ رکھتے ہیں؟ انہیں اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اب سعودی عرب کا سفر نہیں کرسکیں گ.
پی آئی کے ٹویٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ۔معززمسافروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی ہدایات کے بعد عمرہ یا سیاحت کی غرض سے مملکت کا سفر کرنے پر فوری طورپر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم پی آئی اے سعودی عرب میں پہلے سے موجود عمرہ زائرین کی واپسی تک اپنی پروازوں کا سلسلہ ۔جاری رکھے گی

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے دنیا بھر سے عمرہ کیلئے مکہ یا مدینہ آنے والوں پر پابندی کااعلان کیا ہے۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

لائیوکورونا وائرس: ترکی کا عمرہ زائرین کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ

کورونا سے بچاؤ، پاکستان کے بڑے فیصلے