Posts

Showing posts from March, 2020

دنیا کی سب سے پیاری بچی میں کورونا وائرس کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

Image
دوشنبے.. (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کی سب سے پیاری بچی قرار پانے والی اناھیتا ہاشم زادے کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔ /b> >وسط ایشیائی ملک تاجکستان سے تعلق رکھنے والی آناھیتا ہاشم زادے کو دنیا کی سب سے پیاری بچی قرار دیا جاتا ہے ۔ دنیا بھر میں ان کے ہزاروں مداح ہیں جبکہ انسٹاگرام پر بھی اسے 7 لاکھ کے قریب لوگ فالو کرتے ہیے۔ آناھیتا کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل ہورہی تھیں کہ اس پیاری سی بچی کو بھی کورونا وائرس کے موذی مرض نے آن لیا ہے۔ یہ خبر سن کر بہت سے لوگوں بالخصوص دنیا بھر میں والدین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا ؟لیکن اب اس خبر کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ آناھیتا کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ ان کی والدہ چلاتی ہیں جنہوں نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔ آناھیتا کی والدہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’ میں اپنے مداحوں اور دوستوں کو مطلع کرنا چاہتی ہوں کہ حال ہی میں ایک ویڈیو اور تصویر مختلف ویب سائٹس اور انسٹاگرام پر نظر آرہی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ اناھیتا کو کورونا ہوگیا ہے۔ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ آ...

کورونا سے بچاؤ، پاکستان کے بڑے فیصلے

Image
کورونا وائرسٰ سے بچاؤ اور اس سے نمٹنے کے پاکستان کی حکومت نے اب تک متعدد بڑے فیصلے کیے ہیں٫ اور صورت حال کے پیش نظر حکومت کو کئی فیصلوں میں رد و بدل بھی کرنا پڑا ہے ۔ ہوئی صورت حال کے پیش نظر امکان ہے کہ حکومت کو مزید سخت فیصلے بھی کرنا پڑیں گے۔ اردو نیوز نے جائزہ لیا ہے کہ حکومت نے اب تک کون سے اہم فیصلے کیے ہیں اور ان کے کیا نتائج سامنے آئے ہیں.

BreakingNews ڈچ سائنسدانوں نے کورونا کی ویکسین تیار کر لی

Breaking News ڈچ سائنسدانوں نے کورونا کی ویکسین تیار کر لی

پاکستان میں ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ

Image
پاکستان میں ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ پاکستان میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے 19 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ملک میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 53 ہو گئی ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب' کے دارلحکومت لاہور میں بھی کورونا کا پہلا مصدقہ کیس رپورٹ ہوا ہے. اتوار کو سامنے آنے والے کیسز پاکستان میں اب تک ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ہیں. وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان سے سکھر آنے والے 13 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

لائیوکورونا وائرس: ترکی کا عمرہ زائرین کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ

Image
عالمی ادارہ صحت نے کووِڈ 19 کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے۔ دنیا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 6513 سے زیادہ افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ یورپ اور امریکہ میں جہاں اس کے مریض بڑھ رہے ہیں وہیں چین جہاں سے یہ وبا شروع ہوئی وہاں اس کے نئے مریضوں کی تعداد میں اب کمی آ رہی ہے۔

عورت مارچ: اسلام آباد میں ریلی پر تشدد کرنے پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی مگر پتھراؤ کا ذکر غائب

Image
اسلام آباد) پولیس نے آٹھ مارچ کو عورت مارچ کی شرکا کے خلاف نعرے لگانے۔ پتھراؤ کرنے اور انھیں ہراساں کیے جانے کے واقعات کے بعد ایف آئی آر تو درج کر لی ہے تاہم ان واقعات کو اس رپورٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ اسلام آباد کے پولیس تھانہ کوہسار میں درج ہونے والی یہ ایف آئی آر محض, ’ایمپلی فائر ایکٹ‘ کی خلاف ورزی پر درج کی گئی ہے۔ رپورٹ میں صرف اتنا ذکر موجود ہے کہ مذہبی جماعت کے کارکنان نے عورت مارچ کے شرکا کے خلاف نعرے لگائے اور پولیس کو دھکے دیے جبکہ اس دوران ہونے والے جھگڑے اور عورت مارچ پر پتھراؤ کا ذکر ہی موجود نہیں ہے۔

Update of Coronavirus in Pakistan.

سعودی عرب کی جانب سے عمرہ پر پابندی کااعلان، پی آئی اے کا موقف بھی آگیا، اہم ہدایات جاری

Image
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین پر پابندی کے اعلان کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا موقف بھی سامنے آگیا ہے، قومی ایئر لائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے تمام افراد جو عمرہ کی ادائیگی یا سیاحت کی غرض سے سعودی عرب جانے کاارادہ رکھتے ہیں؟ انہیں اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اب سعودی عرب کا سفر نہیں کرسکیں گ . پی آئی کے ٹویٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ۔معززمسافروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی ہدایات کے بعد عمرہ یا سیاحت کی غرض سے مملکت کا سفر کرنے پر فوری طورپر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم پی آئی اے سعودی عرب میں پہلے سے موجود عمرہ زائرین کی واپسی تک اپنی پروازوں کا سلسلہ ۔جاری رکھے گی یاد رہے کہ سعودی حکومت نے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے دنیا بھر سے عمرہ کیلئے مکہ یا مدینہ آنے والوں پر پابندی کااعلان کیا ہے۔

امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی پھیلا دی،کتنے لوگ ہلاک اور لاپتہ ہوئے؟ انتہائی افسوسناک خبرآگئی

Image
نش ول(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست ٹینیسی میں خوفناک طوفانی جھکڑوں نے تباہی پھیلادی جس کی وجہ سے پچیس افراد ہلاک اور متعددلاپتہ ہوگئے/کئی عمارات بھی تباہ ہوگئیں۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ طوفانی جھکڑا یسے موقع پر چلے ہیں جب ریاست بھر میں امریکی صدارتی انتخابات کے پرائمری مرحلے میں الیکشن ہورہے ہیں۔ریاست کے گورنرولیم لی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعدادمیں مزید اضافہ ہوسکتا ہے.انہوں نے بتایا کہ عمارتیں زمین بوس ہونے سے لاپتہ ہوجانے والے افراد کو ڈھونڈنے اور ان کی مدد کیلئے ریسکیوٹیمیں اپنا کام کررہی ہیں۔ولیم لی کے مطابق آج ایک انتہائی افسوناک دن ہے۔ پچیس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انہوں نے سارا دن متاثرہ علاقوں میں ہی گزارا ہے. جس سے انہیں اندازہ ہوا ہے کہ صورتحال کس قدر پریشان کن ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ریاست، ٹینیسی. میسوری اورکنٹیکی کو مزید آٹھ طوفانی بگولوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز کی تصدیق کر دی گئی

Image
نئے سامنے آنے والے کیسز میں کورونا وائرس کا شکار افراد میں سے دو کا تعلق اٹلی سے، دو کا روس سے، ایک کا جرمنی سے جبکہ ایک کا تعلق کولمبیا سے ہے ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ 2020ء)  متحدہ عرب امارات  میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز کی تصدیق کر دی گئی؛ نئے سامنے آنے والے کیسز میں کورونا وائرس کا شکار افراد میں سے دو کا تعلق  اٹلی  سے، دو کا  روس  سے- ایک کا  جرمنی  سے جبکہ ایک کا تعلق کولمبیا سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس آہستہ آہستہ  متحدہ عرب امارات  کو اپنے نرغے میں لے رہا ہے۔

وزیراعظم اور ترک صدر جب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے:عمران خان

Image
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر جب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،وزیر اعظم نے ترک فوجیوں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترک  صدر سے اظہار یکجہتی اور حمایت کا یقین دلایا ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر جب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،ترک صدر رجب طیب اردوان سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیراعظم نے لاکھوں شامی مہاجرین کی میزبانی پر ترک حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ادلب میں فضائی حملے میں 33 ترک فوجی ہلاک ہوئے تھے، ترک حکام کا کہنا تھا کہ علاقے میں تعینات فوجیوں پر شامی افواج نے حملہ کیا۔ترک حکام کے مطابق ترک افواج نے حملے کے بعد جوابی کارروائی کی جس میں شامی افواج کے ٹھکانوں پر گولہ...

خواہش ہے اگلے پی ایس ایل سیزن میں کھیلوں پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے: برطانوی کھلاڑی عادل رشید کا بیان

Image
لاہور اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 3 مارچ 2020: برطانوی اسپنرعادل رشید کا کہنا ہے کہ  پی ایس ایل  فائیو کے  پاکستان  میں انعقاد پر خوشی ہے،  پاکستان  میں انٹرنیشنل  کرکٹ  کی واپسی بہت زیادہ خوش آئیند ہے،  پی ایس ایل  فائیو کے  پاکستان  میں انعقاد سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھے گا۔ انھوں نے کہا کہ خواہش ہے اگلے  پی ایس ایل  سیزن میں کھیلوں-  پاکستان  میں  پی ایس ایل  فائیو کے تمام میچز کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ  پاکستان  ایک محفوظ ملک ہے۔